سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

summer vacation

. پاکستان ڈی کوڈ کے مطابق محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ تعطیلات تعلیمی کیلنڈر کے مطابق منظور کی گئی ہیں، جبکہ اس حوالے سے فیصلہ فروری میں محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی چھٹیوں کی منظوری دی تھی۔

صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے 23 اگست تک جاری رہیں گی، جبکہ اس دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

رانا سکندر حیات نے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ حکومت تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے تعلیمی کیلنڈر میں توسیع اور تعطیلات کم کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

Scroll to Top