آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری

IMF

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے اقتصادی جائزے کے بعد یہ منظوری دی گئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق جاری قرض پروگرام کے تحت 1.09 ارب ڈالر کی قسط منظور کی گئی، جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف فنڈ کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی منظور کر لی گئی۔

پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ پر مشتمل موجودہ قرض پروگرام حاصل کیا تھا۔ اسی پروگرام کے تحت پہلی قسط ستمبر 2024 میں موصول ہوئی تھی، جبکہ دوسری قسط مئی 2025 میں دی گئی تھی۔

ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد 1.29 ارب ڈالر چند گھنٹوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیے جائیں گے۔

Scroll to Top