سندھ کے کئی شہروں میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی اچھے اسپیل کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات بھارتی گجرات کے راستے سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت  18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران کراچی میں بھی بارش کے ایک سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، جس کے سبب شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top